سیرت النبی ﷺ فورم کا منشور
ویژن
سیرت فورم کا ویژن یہ ہے کہ عوام کے اندر سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔ جس کے مطالعہ سے قارئین کے ایمان میں یقینا پختگی اور ان کے قلوب کو جذبہ عزیمت نصیب ہو گا۔ ان شاءاللہ
مشن
نبی کریم ﷺ کی سیرت کو روزانہ کی قسط/آرٹیکل اور آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے ہر شخص (مسلم/غیر مسلم) تک پہنچا کر حیات مبارکہ سے روشناس کرانا اور قلب میں عشق رسول ﷺ پیدا کرنا ہے۔ ان شاءاللہ
سیرت النبی ﷺ فورم کے مقاصد
دنیا کے ہر شخص تک روزانہ تحریری اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں سیرت کی قسط/آرٹیکل پہنچاناﷺ
دنیا کے ہر شخص تک روزانہ کی سیرت النبی ﷺ کی قسط/آرٹیکل کو آڈیو/ویڈیو کی شکل میں پہنچاناﷺ
دنیا کے ہر خطے میں سیرت النبیﷺکے عنوان پرچھوٹی و بڑی سطح پر سیرت آگاہی کانفرنسز کا انعقاد کراناﷺ
بچوں میں ذوق پیدا کرنے کے لیے سیرت کے عنوان پر ہر ملک میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کراناﷺ
دنیا کی ہر ایک مسجد میں سیرت النبی ﷺ کی روزانہ کی قسط/آرٹیکل امام مسجد سے پڑھانا یا مقدیوں کو آڈیو سناناﷺ
دنیا کے ہر سکول/مدرسے میں طالب علموں کو اسمبلی کے وقت سیرت کی روزانہ کی قسط/آرٹیکل پڑھانا یا آڈیو سناناﷺ
سیرت پر عملی طور پر کام کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی سطح کی سیرت النبی ﷺ انٹرنیشنل کمیٹی کا قیام عمل میں لاناﷺ
سیرت النبی ﷺ پر ایک جامع کتاب لکھنے کے لیے ایک بین الاقوامی سطح کا سیرت انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لاناﷺ
ہر انسان نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہی اپنی دنیا و آخرت کو کامیاب و کامران بنا سکتا ہے، دنیا کے ہر شخص کو یہ باور کراناﷺ
دنیا کے ہر شخص کو نبی کریمﷺ کی سیرت سے متعارف کروا کر اسلام کی حقانیت کو اجاگر کرتے ہوئے سب کو دائرہ اسلام میں داخل کرناﷺ