سیرت النبی ﷺ فورم کا تعارف
سیرت فورم ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ جسے نبی کریمﷺ کی سیرت کے حوالے سے عام عوام کے اندر آگاہی پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ سیرت فورم کی تین کمیٹیں ہیں، جن میں ایک منصوبہ بندی کرنے والی ایگزیکٹو کمیٹی، ایک کمیٹی مشیران پر مشتمل اور ایک رائٹرز اور پروف ریڈنگ والی کمیٹی ہے۔ جن میں ہر مسلک کے معتبر علماء کرام موجود ہیں۔ رائٹرز اور پروف ریڈنگ کمیٹی کی جانب سے روزانہ سیرت النبیﷺ پر ایک آرٹیکل لکھ کر پروف ریڈنگ پراسس سے گزرا جاتا ہے۔ جس کا مواد قرآن کریم، صحاح ستہ، کتب سیرہ اور کچھ متفرق کتب سے لیا جاتا ہے۔ پروف ریڈنگ پراسس میں اس آرٹیکل کو تمام مسالک کے معتبر علماء کرام پر مشتمل پروف ریڈنگ کمیٹی کی جانب سے مکمل پڑھ کر کر غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ اور ان غلطیوں (الفاظ یا حوالہ جات) کی درستگی کرنے کے بعد اپرووڈ آرٹیکل جو قسط کی شکل میں ہوتا ہے روزانہ کی بنیاد پر تمام میڈیا چینلز پر شائع کیا جاتا ہے۔ سیرت النبی ﷺ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے اس سلسلے میں روزانہ کی قسط کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاتی ہے، جو مختلف سوشل میڈیا چینلز/پیجز پر پبلش کی جاتی ہے۔ تاکہ جو لوگ پڑھنا لکھنا نہ جانتے ہوں وہ سن کر اپنے ایمان کو عزیمت بخش سکیں۔سیرت النبی ﷺ پر جو آرٹیکل پبلش کیے جا رہے ہیں وہ فی الحال صرف اردو اور انگلش زبانوں میں پبلش کیے جا رہے ہیں، لیکن مستقبل میں تمام میجر زبانوں کو بھی اس سلسلے میں شامل کیا جائے گا۔ تاکہ دنیا کی زیادہ تر عوام تک سیرت کا پیغام پہنچا کر حیات مبارکہ سے روشناس کرایا جا سکے۔ ان شاءاللہ
سیرت النبیﷺفورم کی پالیسی
سیرت فورم میں مسلکی فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔
سیرت فورم کے پیغامات ہر مسلم اور غیر مسلم کے لیے ہوں گے۔
سیرت فورم کی لیڈرشپ میں سینئر سے درمیانی سطح تک تمام مسالک کے معتبر علماء کرام شامل ہوں گے۔
سیرت فورم کے مواد کو تمام میجر زبانوں میں ترجمہ کر کے پوری دنیا تک پہنچایا جائے گا۔
سیرت فورم پر آن لائن، آف لائن اور اور اس کے علاوہ جو بھی صورت ممکن ہو سکی، اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا۔
سیرت فورم میں نبی کریمﷺ، صحابہ کرام اور مقدس ہستیوں کے نام ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے استعمال کیے جائیں گے۔
سیرت فورم کے مواد میں سوائے اپرووڈ اور رجسٹرڈ رائٹرز کے کسی کا بھی لکھا ہوا مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سیرت فورم کی پروف ریڈنگ کمیٹی میں صرف اپرووڈ اور رجسٹرڈ پروف ریڈر ہی شامل کیے جائیں گے۔
سیرت فورم کے کسی بھی سطح کے آن لائن گروپس میں یا چینلز پر صرف سیرت کے پیغامات ہی شئیر کیے جائیں گے۔ سیرت فورم کے آف لائن پلیٹ فارمز یا کانفرنسز میں صرف سیرت پر ہی بات کی جائے گی۔
سیرت فورم کو سیرت کا پیغام عام عوام تک پہنچانے کے لیے دنیا کا معتبر ترین پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔
