سیرت النبی ﷺ انٹرنیشنل فورم کی پالیسی
سیرت فورم میں مسلکی فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔
سیرت فورم کے پیغامات ہر مسلم اور غیر مسلم کے لیے ہوں گے۔
سیرت فورم کی لیڈرشپ میں سینئر سے درمیانی سطح تک تمام مسالک کے معتبر علماء کرام شامل ہوں گے۔
سیرت فورم کے مواد کو تمام میجر زبانوں میں ترجمہ کر کے پوری دنیا تک پہنچایا جائے گا۔
سیرت فورم پر آن لائن، آف لائن اور اور اس کے علاوہ جو بھی صورت ممکن ہو سکی، اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا۔
سیرت فورم میں نبی کریمﷺ، صحابہ کرام اور مقدس ہستیوں کے نام ادب و احترام کے ساتھ استعمال کیے جائیں گے۔
سیرت فورم کے مواد میں سوائے اپرووڈ اور رجسٹرڈ رائٹرز کے کسی کا بھی لکھا ہوا مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سیرت فورم کی پروف ریڈنگ کمیٹی میں صرف اپرووڈ اور رجسٹرڈ پروف ریڈر ہی شامل کیے جائیں گے۔
سیرت فورم کے کسی بھی سطح کے آن لائن گروپس میں یا چینلز پر صرف سیرت کے پیغامات ہی شئیر کیے جائیں گے۔ اور آف لائن پلیٹ فارمز یا کانفرنسز میں صرف سیرت پر ہی بات کی جائے گی۔
سیرت فورم کو سیرت کا پیغام عام عوام تک پہنچانے کے لیے دنیا کا معتبر ترین پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔